دوسرا ٹی 20،آسٹریلیاکے ہاتھوں بھارت کوشکست
میلبرن: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 28، جوش انگلس نے 20 اور مچل اوون نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔
بھارتی بولرز میں جسپریت بمرا، ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سیریز کے اس نتیجے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔