بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل،وزراء آج حلف اٹھائیں گے

اکتوبر 31, 2025 admin
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل،وزراء آج حلف اٹھائیں گے

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل،وزراء آج حلف اٹھائیں گے

پشاور: خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ 10 وزراء، 3 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند، آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ ایک معاونِ خصوصی کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر تین بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔