بریکنگ نیوز

حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی پر غور

اکتوبر 31, 2025 admin
حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی پر غور

حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کمی پر غور

اسلام آباد: حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے نرخوں میں بڑی کمی پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ سردیوں میں بجلی کی طلب اور پیداوار میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت 22 روپے سے کم کر کے 11.30 روپے کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو نرخوں پر نظرثانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔  وزیراعظم کا دل چھو لینے والا اقدام،ڈاکٹر بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ اسکیم سے قومی گرڈ پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے باعث عام صارفین پر دو روپے فی یونٹ تک اضافی بوجھ منتقل ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گھروں اور کاروباروں میں سولر سسٹمز کے پھیلاؤ سے بجلی کی فروخت میں 3.2 ارب یونٹس کی کمی آئی ہے، جس سے تقسیم کار کمپنیوں کے منافع میں 101 ارب روپے تک کمی واقع ہوئی۔ اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے ٹیرف میں 0.9 روپے فی کلوواٹ آور اضافہ کرنا پڑا۔

پاور ڈویژن کے تخمینے کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مالی سال 2034 تک بجلی کی فروخت میں کمی 18.8 ارب یونٹ تک پہنچ سکتی ہے، جس کا اثر صارفین پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافی بوجھ کی صورت میں پڑ سکتا ہے۔