ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

آسٹریلوی کرکٹر پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
آسٹریلوی کرکٹر پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

آسٹریلوی کرکٹر پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

میلبرن: آسٹریلیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ بین آسٹن میلبرن ایسٹ میں ہفتے کے آغاز پر پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔ گیند گردن پر لگنے کے بعد انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بال تھروئنگ ڈیوائس سے پھینکی گئی گیند بین آسٹن کی گردن پر لگی۔ حادثے کے وقت انہوں نے ہیلمٹ تو پہنا ہوا تھا مگر اس میں سٹم گارڈ موجود نہیں تھا۔

ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے بتایا کہ بین آسٹن کو اسی انداز میں چوٹ لگی جیسے 11 سال قبل فلپ ہیوز کو لگی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کے اہل خانہ نے نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔