ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

 اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا
 اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے

 اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے

غزہ: اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور شمالی غزہ کے اسپتال کے قریب بمباری کی۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوج کو غزہ میں فوری اور بھرپور فضائی و زمینی حملے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ایک اجلاس کے بعد کیا گیا، جو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امن کا خواہاں ہے، لیکن سلامتی کے خطرات کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے ہوئے اور حماس نے مغویوں کی لاشوں کی واپسی میں خلاف ورزیاں کیں۔

ادھر حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کا عمل معطل کر دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت غزہ کی سیکیورٹی صورتحال میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا کر رہی ہے اور علاقے میں انسانی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔