جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف
راولپنڈی: پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور اس کا تھیم پنک رنگ رکھا گیا ہے۔
پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کی کمان ڈونوون فریرا کے ہاتھ میں ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں تاکہ حریف ٹیم کو حد سے زیادہ رنز بنانے سے روکا جا سکے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے کہا کہ ان کے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور آج وہ بہترین کھیل پیش کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
میچ کی شروعات آٹھ بجے متوقع ہے، اور کرکٹ شائقین کی نظریں اس دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہیں۔