ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

تحریک عدم اعتماد،پی پی کی مہلت،وزیراعظم آزادکشمیر ڈٹ گئے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
تحریک عدم اعتماد،پی پی کی مہلت،وزیراعظم آزادکشمیر ڈٹ گئے

تحریک عدم اعتماد،پی پی کی مہلت،وزیراعظم آزادکشمیر ڈٹ گئے۔پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے اور دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں فائل کر دی جائے گی

مظفرآباد: پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ مقررہ وقت تک استعفیٰ دے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے اور دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں فائل کر دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر لیا تھا اور وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر کسی کے پاس نمبرز مکمل ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔