ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بھارتی ایتھلیٹ کی مبینہ خودکشی پر پولیس کا نیا مؤقف سامنے آگیا۔

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بھارتی ایتھلیٹ کی مبینہ خودکشی پر پولیس کا نیا مؤقف سامنے آگیا۔

بھارتی ایتھلیٹ کی مبینہ خودکشی پر پولیس کا نیا مؤقف سامنے آگیا۔

بھارت کی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر سے مردہ حالت میں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہنی کلام کی چھوٹی بہن روشنی نے انہیں گھریلو کمرے میں لٹکا ہوا دیکھا اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی بہن نے بتایا کہ وہ ایک نجی اسکول میں مارشل آرٹس کی کوچ تھیں اور حالیہ دنوں میں کام کے شدید دباؤ میں تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں اسکول کی فیکلٹی بالخصوص پرنسپل کی جانب سے مبینہ ہراسانی کا سامنا تھا۔ واضح رہے کہ 35 سالہ روہنی کلام ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکی تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔