رشوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال،4 این سی سی اے افسران گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شدہ افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو آج لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا،
جہاں سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ان کی قانونی نمائندگی کریں گے۔