ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

وزیر اعظم آزاد کشمیرڈٹ گئے،استعفیٰ دینے سے انکار

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
وزیر اعظم آزاد کشمیرڈٹ گئے،استعفیٰ دینے سے انکار

وزیر اعظم آزاد کشمیرڈٹ گئے،استعفیٰ دینے سے انکار

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستعفیٰ نہیں ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہیں کرائی ہے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت طلب کیے جانے کا امکان ہے، اور اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسمبلی کا انتظامی عملہ بھی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی استعفیٰ دینے کے لیے مشاورت مکمل

دوسری جانب، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے واحد رکن اسمبلی حسن ابراہیم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 52 ارکان موجود ہیں، اور وزیر اعظم کے انتخاب یا ہٹانے کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس یہ ووٹ موجود ہیں، جبکہ ن لیگ کے 9 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔