ن لیگ آزاد کشمیر حکومت سازی کا حصہ بنے گی یا نہیں؟
آزاد کشمیر: سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا ہے کہ پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پی پی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟
راجہ فاروق حیدر کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ فارورڈ بلاک کے 10 وزراء پی پی آزاد کشمیر میں شامل
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پارٹی حکومت سازی میں شامل نہیں ہوگی اور اپوزیشن بینچوں پر رہ کر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ پارٹی کا یہ متفقہ فیصلہ پارلیمانی اجلاس میں لیا گیا اور اس کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت کی حصہ دار نہیں ہوگی۔
