ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق

اسلام آباد:آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی تبدیلی اور متبادل امیدواروں پر مشاورت کی گئی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے نمبر گیم مکمل ہے۔

اجلاس میں چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے نام وزارتِ عظمیٰ کے ممکنہ امیدواروں کے طور پر زیرِ غور آئے۔

پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے مطابق، ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔