ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ایس پی عدیل اکبر ڈینگی اور کورونا کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایس پی عدیل اکبر ڈینگی اور کورونا کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے

ایس پی عدیل اکبر ڈینگی اور کورونا کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار تھےایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ،معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے دو روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا، ایس پی عدیل اکبر نے گزشتہ دنوں میں دو مرتبہ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا۔

تین رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کر رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔