چاند نظر آ گیا،یکم جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہوگی
اسلام آباد: ملک بھر میں جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، اور وزارتِ مذہبی امور نے یکم جمادی الاول 24 اکتوبر بروز جمعہ کے طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ راولپنڈی میں شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
قبل ازیں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہوا۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر 2025 کی شام چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی، اور ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 56 منٹ ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق موسم صاف ہونے کی صورت میں 23 اکتوبر کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ اس طرح، پاکستان میں قمری مہینے جمادی الاول کا آغاز 24 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔