ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ہانگ کانگ سکسز:پاکستان اور بھارت دوبارہ مدِمقابل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ہانگ کانگ سکسز:پاکستان اور بھارت دوبارہ مدِمقابل

ہانگ کانگ سکسز:پاکستان اور بھارت دوبارہ مدِمقابل

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گی۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ 7 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگا۔ ہانگ کانگ سکسز میں 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پاکستان اور بھارت گروپ "سی” میں شامل ہیں، ان کے ساتھ کویت کی ٹیم بھی موجود ہے۔

ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز پی سی بی نے عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔

قومی اسکواڈ میں عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، شاہد عزیز اور محمد فائق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران تین مرتبہ مدمقابل آئی تھیں، اور تینوں میچ بھارت نے جیتے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔