ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ویمن ٹیم اسٹاف میں غیر ملکی کوچز شامل کرنے کا فیصلہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ویمن ٹیم اسٹاف میں غیر ملکی کوچز شامل کرنے کا فیصلہ

ویمن ٹیم اسٹاف میں غیر ملکی کوچز شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم کے لیے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، ٹرینر اور فزیو غیر ملکی ماہرین سے لیے جائیں گے، جبکہ موجودہ کوچنگ سیٹ اپ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تاہم ٹیم کا ہیڈ کوچ بدستور پاکستان سے ہی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس اور پروفیشنل اسٹرینتھ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ویمن ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا، اور پاکستان انڈر 19 ویمن اسکواڈ کے لیے بھی بیرون ملک سیریزز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان تمام اقدامات کو حتمی شکل پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز دیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔