ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیل معاہدے سے مکر گیا،غزہ پر شدید حملے

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیل معاہدے سے مکر گیا،غزہ پر شدید حملے

اسرائیل معاہدے سے مکر گیا،غزہ پر شدید حملے-اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر تازہ حملہ کر دیا

غزہ: اسرائیلی فوج نے امریکی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی شرائط توڑنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ تازہ حملوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

فوجی ذرائع کی جانب سے اس مبینہ حملے کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کا مقصد مہینوں سے جاری خونریزی کو روکنا اور انسانی بحران کو کم کرنا تھا، لیکن حالیہ پیش رفت سے امن کے امکانات ایک بار پھر کمزور پڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔