شاہین آفریدی اورننھے بیٹے عالیار کا کرکٹ کا مزہ،ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ایک سالہ بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا عالیار اپنے والد کو آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
شاہین آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا: "بیٹا اپنے والد کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔” سوشل میڈیا صارفین نے والد اور بیٹے کے ساتھ یہ پیارا لمحہ دیکھ کر بھرپور لطف اٹھایا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی 3 فروری 2023 کو ہوئی تھی، اور ان کے ہاں بیٹے عالیار کی پیدائش اگست 2024 میں ہوئی۔
