دوحہ،پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل،پاکستان کا سخت مئوقف
دوحہ: قطر کے دارالحکومت میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں، جبکہ اگلا دور کل صبح دوحہ ہی میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ افغانستان کاپاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار
پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کی جن کے ہمراہ اعلیٰ سیکیورٹی حکام موجود تھے۔ افغان وفد کی سربراہی وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے کی جبکہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی وفد میں شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مذاکرات میں افغانستان کی سرزمین پر کالعدم گروپوں کی موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔