سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کر گئیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی خبر دی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔
راشد لطیف نے لکھا کہ اللہ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ تنویر احمد نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں پانچ ٹیسٹ، دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں۔