اماراتی کمپنی اور پاکستان میں فرسٹ ویمن بینک معاہدہ طے
اماراتی کمپنی اور حکومتِ پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے
اسلام آباد میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدے کو دوستی اور اقتصادی تعاون کے نئے سفر کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔


انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک خواتین کاروباری شخصیات، تاجرات، آئی ٹی ماہرین اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ پیشہ ورانہ انتظام اور مؤثر قیادت کے تحت یہ بینک تیزی سے ترقی کرے گا اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔