بریکنگ نیوز

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

اکتوبر 16, 2025 | admin
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ ایشیا پیسیفک ریجنل فائنل میں متحدہ عرب امارات نے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان اور امریکا بھی اس میگا ایونٹ میں حصہ لیں گے۔