پیرول پررہا کریں،افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا
اسلام آباد: سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ افغانستان کے معاملے کو امن کے لیے حل کر سکیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن نورین خان نے پیغام پہنچایا کہ عمران خان نے مذہبی جماعت کے واقعے پر افسوس اور تکلیف کا اظہار کیا اور اداروں سے اپیل کی کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے 9 مئی سمیت دیگر 4 واقعات کی تحقیقات کریں۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، جہاں پچھلے 45 سال سے جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے والے مہاجرین کے ساتھ ہونیوالی کارروائی سے تین نسلوں کے دلوں میں تکلیف ہوئی ہے اور اس صورتحال کے سیاسی حل کے لیے انہیں پیرول پر رہا کیا جائے۔
خیال رہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا اعلان کیا ہے، جو آج شام 6 بجے سے نافذ العمل ہے۔ دوں۔