ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

خیبرپختونخوا:سہیل آفرِیدی نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
خیبرپختونخوا:سہیل آفرِیدی نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا:سہیل آفرِیدی نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفرِیدی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف اٹھا لیا۔ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اراکین اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان شریک تھے۔ حلف برداری کے دوران نعرے بازی اور ہلکی دھکم پیل بھی دیکھی گئی۔

سہیل آفرِیدی پی کے 70 خیبر-2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، اور پہلے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سیاسی سفر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے شروع کیا اور جامعہ پشاور سے اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے دو روز قبل سہیل آفرِیدی کو 90 ووٹوں سے منتخب کیا تھا، جبکہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کابینہ کے انتخاب کا مکمل اختیار بھی نئے وزیراعلیٰ کو دے دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔