امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن تھائی لینڈ سے روانہ
ابراہم لنکن کی آئندہ سرگرمیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی آپریشنز اور خطے کی صورتحال سے منسلک ہوں گی۔
فائل فوٹو
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن تھائی لینڈ سے روانہ-امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پانچ روزہ قیام کے بعد تھائی لینڈ کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ابراہم لنکن اب مشرقِ وسطیٰ میں اپنی معمول کی فوجی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ بحری جہاز اپنی موجودہ تعیناتی کے دوران ایران کے ساتھ جنگ اور امریکی بحری ناکہ بندی سے متعلق کارروائیوں میں بھی شامل رہا ہے۔
تھائی لینڈ میں قیام کے دوران بحری جہاز پر صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری امور مکمل کیے گئے۔ اس دوران جہاز پر موجود تقریباً 5 ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کو بھی آرام کا موقع ملا۔
رپورٹ کے مطابق ابراہم لنکن کی آئندہ سرگرمیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی آپریشنز اور خطے کی صورتحال سے منسلک ہوں گی۔
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
سخت نا پسند
0 Votes
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
ٹھیک ہے
0 Votes
اچھی ہے
0 Votes
بہت اچھی ہے
0 Votes
