ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

میچ ریفری تنازع:پاکستان کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا عندیہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
میچ ریفری تنازع:پاکستان کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا عندیہ

میچ ریفری تنازع:پاکستان کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا عندیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹایا جائے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، جس سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ میچ ریفری نے بھی کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے روکا۔

پی سی بی نے اس معاملے کو "اسپرٹ آف کرکٹ” کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر مطالبات پر عمل نہ ہوا تو پاکستان ٹیم ایونٹ کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کر سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔