ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6ریکارڈ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6ریکارڈ

لاہور، اسلام آباد اور ملک کے کئی دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ہری پور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سوات، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، دیر بالا، وزیرآباد اور چکوال سمیت متعدد علاقوں میں بھی زلزلے کی لرزہ خیز کیفیت ریکارڈ ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم، ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔