پاکستان اور آرمینیا نے باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم
پاکستان اور آرمینیا نے باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرا رت میرزوئیان نے مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فریقین نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر اتفاق کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی۔
رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔