شاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹرز کی ملاقات
شاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹرز کی ملاقات
شاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹرز کی ملاقات-پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات کی۔ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں شاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں سے گفتگو کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ شاہ چارلس نے محسن نقوی سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ، انسداد دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بھی شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔
ملاقات کے بعد محسن نقوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ چارلس سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ ان کے مطابق برطانوی بادشاہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستان میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ملاقات میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ امن اور خطے کی صورتحال سے متعلق مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد محسن نقوی برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
