اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

دل سے پاکستان نغمہ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

Tayyar Hain Hum – Allah Hu Akbar

’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ ۔ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کیلئے اپلائی کر دیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔