بریکنگ نیوز

ٹرمپ کا روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

اگست 1, 2025 admin
ٹرمپ کا روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

ٹرمپ کا روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں یہ 2 جوہری آبدوزیں روس کے قریبی علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹرمپ نے سابق روسی صدر میدویدیف کے بیانات کو انتہائی اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 2 جوہری آبدوزوں کو مناسب علاقوں میں تعیضضضضضضضضضضضضنات کرنے کا حکم اس لیے دیا ہے کہ کہیں یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف بیانات سے بڑھ کر کچھ اور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ سندور آپریشن پر بھارتی رہنماؤں کے بےبنیاد بیانات مسترد

انہوں نے کہا ہے کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر غیر ارادی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ ان واقعات میں سے ایک نہیں ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا یہ اعلان سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین و سابق صدر میدویدیف کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک دوسرے پر طنزیہ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔