چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
خبر:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 6164 رنز اسکور کیے اور بطور وکٹ کیپر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
سرفراز احمد نے تقریباً 100 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کی۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 اپنے نام کی تھی، جو پاکستانی کرکٹ کی اہم فتوحات میں شمار ہوتی ہے۔
کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے سرفراز احمد کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ کے کامیاب کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔




