اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

محمد سراج کی عمرہ ادا کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

محمد سراج کی عمرہ ادا کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

محمد سراج کی عمرہ ادا کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل-بھارتی مسلمان فاسٹ باؤلر محمد سراج نے عمرہ ادا کرلیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

محمد سراج نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ میں عبادت کے روح پرور لمحات گزارے۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

محمد سراج نہ صرف اپنی تیز رفتار باؤلنگ کی وجہ سے کرکٹ شائقین میں مقبول ہیں

بلکہ ان کی سادگی اور مذہبی وابستگی بھی مداحوں کو متاثر کرتی ہے۔

عمرہ ادائیگی کے دوران ان کے روحانی لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔