بریکنگ نیوز

چاند نظر آگیا،سعودی عرب میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا

فروری 17, 2026 admin

چاند نظر آگیا،سعودی عرب میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مکمل ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ منگل 17 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو شخص بھی ہلال دیکھے وہ قریبی عدالت میں جا کر اپنی گواہی درج کروائے یا متعلقہ حکام سے رابطہ کرے تاکہ اسے عدالت تک پہنچنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے اور مساجد میں عبادات کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔