بریکنگ نیوز

پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں مشق گولڈن ایگل،جنگی تیاریوں کا مظاہرہ

فروری 10, 2026 admin
پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں مشق گولڈن ایگل،جنگی تیاریوں کا مظاہرہ

پاک فضائیہ کی جنوبی زون میں مشق گولڈن ایگل،جنگی تیاریوں کا مظاہرہ

پاک فضائیہ نے جنوبی زون میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیاب انعقاد کر کے اپنی جدید جنگی تیاریوں، آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق میں مصنوعی ذہانت، جدید اسمارٹ ہتھیاروں اور متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت فضائی جنگی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔

راولپنڈی: مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کی سدرن ایئر کمانڈ کے زیرِ اہتمام فضائی مشق “گولڈن ایگل” کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی۔ مشق کا مقصد پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، جدید جنگی تصورات اور جدید و مقامی سطح پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال کو جانچنا تھا۔

مشق کے دوران جدید لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا جو “فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل” صلاحیتوں کے حامل تھے۔ طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلوں، توسیع شدہ رینج کے ایئر ٹو گراؤنڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی مکمل معاونت حاصل رہی، جس کے ذریعے فرضی دشمن کے اہم مراکز کو نہایت درست اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

مشق گولڈن ایگل نے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت جدید فضائی جنگی تصورات کی توثیق کی اور جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور مؤثر آپریشنل صلاحیتوں پر اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔