لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے، اور سیریز کا دوسرا میچ ان کا 50 واں ٹی 20 انٹرنیشنل ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق پہلے میچ (29 جنوری) میں احسن رضا اور یعقوب امپائرنگ کریں گے، دوسرے میچ (31 جنوری) میں احسن رضا اور راشد ریاض امپائر ہوں گے، جبکہ تیسرے میچ (یکم فروری) میں راشد ریاض اور ناصر حسین امپائرنگ کریں گے۔
یہ تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
