بریکنگ نیوز

9 مئی کیس،ڈاکٹر یاسمین و دیگر کو 10 سال قید

دسمبر 19, 2025 admin

9 مئی کیس،ڈاکٹر یاسمین و دیگر کو 10 سال قید

دورانِ سماعت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اس مقدمے کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق اہم کیسز میں شمار کیا جا رہا ہے

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ سے متعلق اس کیس کا محفوظ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا گیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی۔ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔

عدالتی کارروائی کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت مجموعی طور پر 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا تھا۔

دورانِ سماعت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اس مقدمے کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق اہم کیسز میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کے تحت سنایا گیا۔