پی ٹی آئی نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو پارٹی کی پارلیمانی پالیسی اور اسمبلیوں سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔ کمیٹی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس بھی شامل ہیں۔
مزید افراد میں عمر ایوب، شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ شامل ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اسد قیصر، عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب اور لال چند ملہی بھی اس سیاسی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سیاسی کمیٹی کے تجربہ کار اراکین کی زیر قیادت سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی، جو پارٹی کی پالیسیوں اور پارلیمانی ونگز کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گی۔
