بریکنگ نیوز

محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

دسمبر 9, 2025 admin
محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

 

محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ پی ایس ایل روڈ شو کے دوران کیا گیا۔

محسن نقوی کے مطابق پی سی بی نے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اسٹیڈیم کو جدید معیار کے مطابق مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے قیام کے لیے فائیو اسٹار ہوٹلز بھی موجود ہیں، جس سے ایونٹ کے انتظامات میں آسانی ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں نہ صرف پی ایس ایل بلکہ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کرانے کا ارادہ ہے۔ ان کے مطابق علاقائی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے اور مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے یہ اقدام ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔