بریکنگ نیوز

آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نومبر 19, 2025 admin
آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں 18 وزراء اور 2 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف لیا، جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی شریک ہوئے۔

حلف برداری سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے لی۔ حلف اٹھانے والوں میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیاء القمر، عامر یاسین، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے 2 مشیروں سے بھی عہدے کا حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل سے حکومت کو مضبوط استحکام ملے گا اور انتظامی ٹیم مکمل ہونے کے بعد آئندہ فیصلوں پر عمل درآمد تیز ہو جائے گا۔

قبل ازیں مشاورتی مراحل مکمل نہ ہونے پر حلف برداری ایک روز کیلئے مؤخر کر دی گئی تھی۔ ابتدا میں 10 وزراء پر مشتمل کابینہ کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم ارکان اسمبلی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں دو روز تک مشاورت جاری رہی، جس کے نتیجے میں کابینہ کی حتمی فہرست اور محکموں پر اتفاق ہوا اور آج حلف برداری مکمل کر لی گئی۔