سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت- ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑتا ہے تو اس پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔
سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی اور ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔
