بریکنگ نیوز

میثاق جمہوریت کا خواب حقیقت میں بدل گیا:وزیراعظم

نومبر 12, 2025 admin
میثاق جمہوریت کا خواب حقیقت میں بدل گیا:وزیراعظم

میثاق جمہوریت کا خواب حقیقت میں بدل گیا:وزیراعظم -27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا کہ آج قومی اسمبلی نے قومی اتحاد کو فروغ دیا اور میثاق جمہوریت میں موجود آئینی عدالتوں کا خواب حقیقت میں بدل گیا

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے پر پوری قوم نے سراہا، اور آئین میں اس کو شامل کرنا بھی قومی جذبے کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔ نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے

شہباز شریف نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی میں بغیر مشاورت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور امید ہے کہ اس سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کو تسکین ملے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کے خلاف ہیں جو وفاق کو کمزور کرے، اور کالا باغ ڈیم ملک کے مفاد میں ہے، مگر وفاق کی کمزوری کے خطرے کی صورت میں ان کے حق میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ۔  27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا، ترمیم کے حق میں 234 ووٹ اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، جب کہ پی ٹی آئی نے اس موقع پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔