بریکنگ نیوز

کراچی،فتنہ الخوارج کے3انتہائی مطلوب دہشتگردگرفتار

نومبر 3, 2025 admin
کراچی،فتنہ الخوارج کے3انتہائی مطلوب دہشتگردگرفتار

کراچی،فتنہ الخوارج کے3انتہائی مطلوب دہشتگردگرفتار۔سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت زیداللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان فتنہ الخوارج کے امیر شمس القیوم کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جبکہ ملزم زیداللہ عرف زیدو ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔

رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔