بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی رہنماملکی مفادمیں کام کریں،رانا ثناءاللہ

نومبر 1, 2025 admin
پی ٹی آئی رہنماملکی مفادمیں کام کریں،رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی رہنماملکی مفادمیں کام کریں،رانا ثناءاللہ

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ طورخم بارڈر کھل گیا،افغان واپسی شروع

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں بنانی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد:فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے نظام میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔

رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔