کرم:بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی،7 ہلاک،6 جوان شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کرم کے علاقے دوگر میں انجام دیا گیا۔ شہید ہونے والے دیگر فوجی جوانوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

کرم:بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی،7 ہلاک،6 جوان شہید
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل افسر تھے، جو محاذ پر میڈیکل خدمات انجام دیتے ہوئے دلیرانہ انداز میں لڑے اور جام شہادت نوش کیا۔
علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ عناصر یا فتنہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
