کرکٹر محمد رضوان پی سی بی سے روٹھ گئے
اسلام آباد: قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے، جہاں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے مجموعی طور پر 30 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، جن میں محمد رضوان کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ آئی سی سی کی بھارت نوازی بے نقاب،سابق ریفری کا انکشاف
واضح رہے کہ اے کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا اور محمد رضوان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں نے کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان نے دستخط کرنے سے قبل کچھ مطالبات رکھے، تاہم اس وقت تک PCB نے ان مطالبات کو منظور نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ان کے منظور ہونے کا امکان کم ہی دکھائی دیتا ہے۔
یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور محمد رضوان کے درمیان ممکنہ اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے اور کرکٹ حلقوں میں زیرِ بحث رہ سکتا ہے۔
