وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہوئے۔ تاہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ملاقات کے آغاز پر صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ایک بہترین قائد ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی ایئرپورٹ پہنچے جہاں امریکی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کا موٹرکیڈ سخت امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا اور کچھ دیر بعد وائٹ ہاؤس پہنچا، جہاں [web_stories title=”true” excerpt=”false” author=”false” date=”false” archive_link=”true” archive_link_label=”” circle_size=”150″ sharp_corners=”false” image_alignment=”left” number_of_columns=”1″ number_of_stories=”5″ order=”DESC” orderby=”post_title” view=”circles” /]
