بریکنگ نیوز

بگرام ایئربیس واپس نہ دینے پر ٹرمپ کی دھمکی

ستمبر 21, 2025 admin
بگرام ایئربیس واپس نہ دینے پر ٹرمپ کی دھمکی

بگرام ایئربیس واپس نہ دینے پر ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کے حوالے نہ کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس امریکا نے تعمیر کی تھی اور اگر اسے واپس نہیں کیا گیا تو یہ انتہائی نقصان دہ ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر مذاکرات جاری ہیں، جن میں بگرام ایئربیس پر محدود امریکی فوج کی تعیناتی کا بھی امکان زیر غور ہے۔ ان مذاکرات کی سربراہی امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔

ٹرمپ ماضی میں بھی یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ امریکا کو بگرام ایئربیس کبھی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی۔ ان کے مطابق یہ فوجی اڈہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ اُس مقام سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں چین اپنے ایٹمی ہتھیار تیار کرتا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانیہ کے دورے پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا طالبان کو بگرام ایئربیس مفت میں دے بیٹھا تھا، لیکن اب اسے واپس لینے کی کوشش جاری ہے۔ ٹرمپ کی اس بات پر برطانوی وزیراعظم حیرت زدہ رہ گئے اور ان کے تاثرات واضح طور پر بدل گئے۔