بریکنگ نیوز

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں جہنم واصل

ستمبر 20, 2025 admin
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں جہنم واصل

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں جہنم واصل

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گل رحمان، فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشن کمانڈر تھا اور 17 ستمبر 2025 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہلاک ہوا۔

گل رحمان پاکستانی سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، عام شہریوں اور مختلف اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث رہا۔ اس کی کمان میں فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ، گوادر پی سی ہوٹل، خضدار سکول بس دھماکہ، کراچی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ خودکش دھماکہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ کاروائیاں کیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔