بریکنگ نیوز

بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی

ستمبر 14, 2025 admin
بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی

بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 128 رنز کا ہدف دیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 40 رنز اور شاہین شاہ آفریدی نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو سہارا دیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی۔ صائم ایوب بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث بھی صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے 17 رنز بنائے جبکہ کپتان سلمان علی آغا محض 3 رنز ہی بنا سکے۔ حسن نواز (5) اور محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کر لی۔ کپتان سوریا کمار یادیو نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے جبکہ ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے واحد نمایاں باؤلر صائم ایوب رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔